حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن محبین اہل بیت علیہم السلام اردو زبان کے زیرِ اہتمام محرم کی پانچویں مجلس باقاعدہ سوشل ڈسٹنسنگ کی رعایت کے ساتھ برگزار کی گئی۔
مجلس کا آغاز جناب ہلال احمد میر نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور پیش خوانی کے فرائض کو جناب محمد رفیق انجم صاحب نے انجام دیا اور آقای نیشاپوری (امام جمعہ آشتیان) نے مختصر تقریر فرمائی جسمیں انہوں نے فضیلت نماز جمعہ بیان کیا اور بتایا کہ روایت میں ہے کہ نماز جمعہ پڑھنا حج تمتع کے برابر ہے۔
مجلس کو عالی جناب مولانا محمد قمر رضوی صاحب نے خطاب کیا ۔اور مصائب علی اکبر علیہ السّلام سے فضا کو سوگوار کیا۔۔اسی دوران تابوت علی اکبر برآمد کیا گیا حاضرین نے زیارت کی اور جلوس کو صحن مدرسہ سے گزارکر آرامگاہ شہید گمنام پر اختتام کیا گیا۔
جلوس کے دوران نوحه خوانی کے فرائض کو جناب محمد رفیق انجم، جناب مرتضٰی علی زمانی،جناب روح اللہ صاحبان نے انجام دیا۔ پھر انجمن محبین اہل بیت علیہم السلام کے زیرِ انتظام نذر مولا کا بھی اہتمام رہا اور پورے پروگرام کو ثبات ٹیوی کے یوٹیوب چینل کے ذریعے لائیو دکھایا گیا۔